غزہ میں جنگ بندی کے 90فیصد معاملات طے پا گئے،امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاغزہ میں جنگ بندی کے 90 فیصد معاملات طے ابھی جنگ کا اختتام نہیں ہوا، مزید کام کی ضرورت ہے،اسرائیل ،حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پاجائیں گی، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا۔

مارکو روبیو نے کہا اسلحے کی واپسی ،حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے، جلد معلوم ہو جائے گا حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں،یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، معاملہ ہفتوں یا دنوں تک نہیں چل سکتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا90 فیصد معاملات طے ہو چکے،امید ہے معاہدہ رواں ہفتے کے آغاز میں مکمل ہو جائےگا،100 فیصد یقین دہانی کوئی نہیں دے سکتاجب تک فضائی حملے جاری رہیں گے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاسکتا، بمباری کا سلسلہ روکنا ہوگا۔