اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سیلاب سے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار ،آئی ایم ایف مشن نے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے کچھ اہم اہداف پورے نہ ہونے پرتحفظات ظاہر کیے،وزارت آئی ٹی،تجارت،میری ٹائم افیئرز ،ریلوے ،آبی وسائل سمیت 10اداروں کے قوانین میں اصلاحات میں ناکامی پر وضاحت طلب کرلی گئی،کے پی ٹی ایکٹ 1980 پر قانون سازی مکمل نہ ہوئی،پاکستان ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ شیئر ہی نہیں کیا گیا۔
سٹیٹ لائف انشورنس نیشنلائزیشن آرڈرتاحال زیرغور ہیں،واپڈا ایکٹ میں تبدیلیاں موخرکردی گئیں،نیشنل بینک ایکٹ میں ترمیم ایس ڈبلیو ایف ایکٹ سے مشروط ہے،وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر صوبوں میں سیلاب سے ہونےوالے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا،حکام کی جانب سے وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاوس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی گئی۔
اداروں کے قوانین میں عدم اصلاحات ،IMFنے وضاحت مانگ لی



















