وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دےدی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا تشدد قبول نہیں،عوامی ایکشن کمیٹی نے پرامن احتجاج کا اعلان کیا مگر صورتحال مختلف ہوگئی ،فائرنگ سے 3اہلکار شہید،متعدد زخمی ہوگئے،احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں اگر صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح نہ ہوتا،ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، آئیں اور بات چیت کریں، حکومت جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی۔