راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 13 دہشتگرد کو منطقی انجام تک پہنچایا، مارے جانےوالوں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیموں فتنہ الخوارج ،فتنہ الہندستان سے تھا،پہلی کارروائی کوئٹہ میں 30 ستمبر کو خوارج کے ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد مارے گئے،یکم اکتوبر کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں آپریشنز میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کرلیا، مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ،ملک دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے قومی عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
علاوہ ازیںسکیورٹی فورسز نے خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عورتوں کا لباس،برقع پہن کر فرار ہونیوالے4 دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا،کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کی گئی،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج جہنم واصل



















