فلسطینی ریاست کاقیام معاہدے میں شامل نہیں،اسرائیلی وزیراعظم


تل ابیب،غزہ :(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے فلسطینی ریاست کا قیام معاہدے میں شامل نہیں،حماس نے منصوبہ رد کیا تو اپنا کام مکمل کریں گے۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہاامریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی ،بات واضح ہے فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے ،فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہاٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو حماس نے رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا،منصوبہ جنگ کے خاتمے کیلئے اسرائیلی اصولوں سے مطابقت رکھتاہے ،معاہدہ یقینی بنائے گا غزہ اسرائیل کےلئے کبھی خطرہ نہیں ۔

دوسری جانب قطر اور مصر نے حماس کےساتھ مجوزہ منصوبہ شیئر کر دیا،حماس نے ثالثوں کو جواب میں کہا منصوبے کا جائزہ لے کر جواب دیں گے،غزہ پر غیر ملکی ادارے کی حکمرانی قبول نہیں، تجویز کا مثبت طرزعمل میں جائزہ لےکر جوابی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔