کرکٹ میں سیاست لانے پر پاکستان، بھارتی اپوزیشن کامودی کو کرارا جواب

دبئی، نئی دہلی، لاہور (مشرق نیوز+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا،صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا، محسن نقوی نے لکھا ایساکرناکھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے،محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہااگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے، کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی،دریں اثناءبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی سخت تنقید کا سامنا ہے،ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا،کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟ ،اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کےساتھ کھیلنا چاہیے تھانہ کہ جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا،مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے کہا مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور پولرائزیشن گھسیڑ دیتے ہیں،مودی ملک کے وقار کا خیال رکھنے کے بجائے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کےلئے استعمال کر رہے ہیں،مزید بر آں شاہینوںنے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی،گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی،بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے،دوسری جانب پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا قومی ٹیم اپنی فائنل میچ کی فیس 7 مئی کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے۔