قتل کی سازش پر امریکہ میں بھارتی ایجنٹ کا ٹرائل شروع


نیویارک: (بیورورپورٹ) قتل کی سازش پرامریکی عدالت میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ کا ٹرائل شروع ہو گیا،بھارتی ایجنٹ نے نہ صرف پاکستان، نیپال ،امریکہ میں قتل کرانے کےلئے شہری کو کرائے پر رکھا بلکہ مقصد کےلئے اسلحہ سے بھرے ہوائی جہاز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔

انکشافات امریکہ کی وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے سامنے آئے ،ملزم نکھل گپتا پر عائد نئے الزامات میں منی لانڈرنگ، کریڈٹ کارڈ فراڈ، منشیات ،اسلحہ سمگلنگ اور نیپال ، پاکستان میں ایک شخص کے قتل کی کوشش شامل ہے،امریکی سرکاری وکلا کے مطابق قتل کی سازش صرف نیویارک تک محدود نہیں ،نیپال ،پاکستان میں ایک اور شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔