جرمن سفیر کی ملاقات، خوشحال پنجاب ویژن، ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمنی کی سفیر انا لیپل نے ملاقات کی،مریم نواز نے حالیہ سیلاب کے بعد جرمنی کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،جدید زرعی، گرین ٹیکنالوجی وشجرکاری میں جرمنی کے تعاون کو سراہا،ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے ،جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل پر مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔

مریم نواز نے کہاجرمنی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ویمن ایمپاورمنٹ،سماجی تحفظ و انسانی ترقی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے،پاکستان ،جرمنی کے مابین نومبر میں ہونے والے G2G مذاکرات شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے،دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت کے مواقع موجود ہیں،خوشحال، جدید پنجاب ویژن جہاں ہر شہری بااختیار ہو،خواب کی تکمیل میں جرمنی اہم ساتھی بن سکتاہے،ماحولیاتی تحفظ ترجیح ،حالیہ تباہ کن سیلاب اور سرحد پار سموگ بڑے چیلنج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب جرمنی کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،واساکادائرہ کار4 سے 23اضلاع تک بڑھا رہے ہیں،واسا ،صفائی کےلئے ستھرا پنجاب جیسے ادارے ہر علاقے میں آنے سے عوام کی زندگی میں بہتری آئی ،پنجاب میں سب سے بڑا سیلاب آیا،بروقت انخلا، ریسکیو ریلیف آپریشن سے لاکھوں جانیں بچائیں،جرمن سفیر نے کہاپنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں بہت زیادہ سیلاب آیا لیکن حکومت نے بہت اچھا کام کیا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معلومات کی رسائی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہااطلاعات و آگاہی روشن معاشرے کی بنیاد ، جمہوریت کی سانس ہے،معلومات تک رسائی شفاف طرز حکمرانی، عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے ناگزیر ہے،درست ،بروقت معلومات عوام کو بااختیار، حکومت پر اعتماد اور فیصلہ سازی کو شفاف بناتی ہیں،محکمہ اطلاعات حکومتی پیغام عوام تک اور عوام کی آواز حکومت تک پہنچانے کا راستہ ہے،پنجاب حکومت نے اطلاعات کے نظام کو ڈیجیٹل بنا کر ہر شہری تک حقائق کی بلا تعطل رسائی یقینی بنائی ۔