خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کااستعمال


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کااستعمال ، نیٹ ورک کے 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

چمکنی دھماکے پر محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت پر حملے میں ملزموں کو کرپٹوکرنسی میں ادائیگی کی گئی، دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، کوئٹہ میں کرپٹو کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے رقم لاہور،کرک بھیجی گئی، دہشتگردوں کے سہولت کار ، ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کا ہدف اہم سیاسی مذہبی شخصیت تھی، خودکش حملہ آور 24 اپریل کو نجی پرواز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا ،2دن اسلام آباد میں قیام کیا ،لاہور میں بھی 2روز رہا، غیرملکی حملہ آور کے 4 ساتھی بھی پاکستان آئے ،تلاش تیز کردی، نیٹ ورک کے 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔