تہران:(مشرق نیوز)ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری واپس بلا لیا۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق فیصلہ تینوں یورپی ممالک کی جانب سے ”ٹرگر میکانزم“ فعال کرنے کے ردعمل میں بطور احتجاج کیا گیا،ایران نے E3 اقدام کو غیر ذمہ دارانہ و ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا یورپی ٹرائیکا کی شرائط ناقابل قبول ہیں،دباو میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے سفیر واپس بلالیے



















