ٹیکس محاصل و مالی کارکردگی کا ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹاآئی ایم ایف سے شیئر کر دیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12ہزار 970ارب کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، مہنگائی میں نمایاں کمی، سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات کو ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔
ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں کہا 250ارب سے زائد ٹیکس کیسز التوا کا شکار رہے، 12.9کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74کھرب اکٹھے کیے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.5فیصد کا ہدف نہ مل سکا، صرف 1.4فیصد اضافہ ہوا۔



















