افغان شہریوں کی واپسی،کے پی میں 5مہاجر کیمپ بند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغان شہریوں کی واپسی،کے پی میں 5مہاجر کیمپ بند کردئیے گئے۔

وزارت امورکشمیر، گلگت بلتستان اورسیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،بند کیے گئے کیمپ ہری پور،چترال اور دیر اپر میں قائم تھے، زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔