ایف بی آئی کے سابق چیف جیمز کومے پر فردجرم عائد

واشنگٹن :(بیورورپورٹ )جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر ایف بی آئی کے سابق چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جیمز کومے نے اپنی صفائی میں کہا وہ بےگناہ ہیں، عدالتی نظام پر بھرپور اعتماد ہے، محکمہ انصاف نے دل توڑ دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاجیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہیں، امریکہ میں انصاف ہو گیا، جیمز کومے کو اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔