دہشت گردوں کیخلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے:سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سخت آپریشن کی ضرورت، ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دینگے،وفاقی دار الحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، گزشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں کےخلاف چاغی میں اہم کارروائی کی، دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیارڈال دیئے دیگرآپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کیا، دہشت گردوں کےخلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیاراور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا، آپریشن کے دوران ایک جوان زخمی ہوا، جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا، سرفراز بگٹی نے کہا ہائی ویلیو ٹارگٹ کو پکڑنا فورسز کی اہم کامیابی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، انتہا پسند نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی کو بلوچستان کا امن متاثر نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردوں کی کمیونی کیشن کو روکنا ضروری ہے، فورجی سروس بند کرنے پر حکومت پر بڑی تنقید ہوئی، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا مقصد دہشت گردی کو کنٹرول کرنا تھا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا بھارتی ایجنسی ”را“ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ’ ’را“ بیسڈ، ”را“ فنڈڈ جنگ ہے، یہ ”را“ کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے۔