اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سے چند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی ، اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کرانے کا نہیں کہا جائے گا،آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی، ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے،ا یف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے،ادھر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا بڑے کریک ڈاو¿ن کی تیاری کر لی گئی ہے، لگژری لائف سٹائل اور گوشواروں کے فرق والے ٹیکس دینے کی تیاری کرلیں،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگرپچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح میں کم از کم 15 فیصد اضافہ ہوا تو اس صورت میں پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے،دوسری صورت میں اگلے پچھلے سارے گواشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاو¿ن کی تیاری ہے، 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی، ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہو چکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے، ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔
ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی کم مالیت ظاہر کرنےوالوں کو پکڑنے کی تیاری



















