نیویارک: (بیورورپورٹ) او آئی سی رابطہ گروپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی ا سسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی، رابطہ گروپ کے رکن ممالک شریک ہوئے،کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کا وفد بھی موجود تھا، اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان ،آزاد کشمیر میں بھارتی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی رہنماوں کے غیر ذمے دارانہ بیانات علاقائی امن کےلئے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاو¿ن، 2800 گرفتاریوں، گھروں کی مسماری، کشمیری رہنما شبیر شاہ کوبیماری کے باوجود رہائی نہ دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،ہزاروں سیاسی کارکنوں ،انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاریوں سمیت سری نگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کی مذمت کی گئی۔
اوآئی سی نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات و آبادیاتی تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے،طارق فاطمی نے او آئی سی سے بھارتی جبر کے خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کےلئے دباو ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار واستحکام تنازع کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں امن، استحکام و خوشحالی کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا افغانستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا، او آئی سی کے رکن ممالک انسانی امداد کی فراہمی محفوظ بنائیں،تجارت ،بینکنگ نظام بحال علاقائی روابط میں اضافہ ،بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کےلئے بات چیت کو فروغ دیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کابل میں سرگرم تخریبی گروپوں سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے ،افغان حکام سرحد پار دہشتگردی کےخلاف ٹھوس و قابل تصدیق کارروائی کریں،افغانستان کے استحکام کےلئے روڈ میپ تیار کرنے کےلئے او آئی سی ماہرین کاورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے،دیرپا امن کےلئے خلوص، باہمی احترام اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















