26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں7اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)26 ویں ترمیم کےخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں۔
امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ7اکتوبر کو ساڑھے 11بجے سماعت کرےگا،بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔



















