پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبوں کو خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاق نے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبوں کو خط لکھ دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاق نے تمام صوبوں سے کہا پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام اور سپلائی چین کی شفافیت یقینی بنانے کےلئے پٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کرائیں،حال ہی میںکی جانےوالی ترمیم نے پٹرولیم شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں تاکہ سمگلنگ کو روکا اور سپلائی چین کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے، صوبوں کا کردار نہایت اہم ہے۔