دبئی:(مشرق نیوز)گیند زمین پر لگنے کے بعد کیچ،فخر زمان کاغلط آﺅٹ ،سوالات اٹھ گئے۔
ایشیاکپ کے اہم میچ میں ہاردک پانڈیا کی گیندپر فخر زمان کے آوٹ ہونے کا فیصلہ فیلڈ سے تھرڈ امپائر کوبھیجاگیا، ایکشن ری پلے میںواضح نظر آیا گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آوٹ قرار دےدیا،تھرڈ امپائر کے فیصلے پر فخر زمان نے حیرت کا اظہار کیا، کمنٹیٹرز بھی حیرانی کا اظہار کرتے رہے۔
گیند زمین پر لگنے کے بعد کیچ،فخر زمان کاغلط آﺅٹ ،سوالات اٹھ گئے



















