پاکستان ،افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے،کے پی حکومت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے پاکستان ،افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا،تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا،عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن ہو سکتا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور ،سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میںامن و امان کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاکستان ،افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ملاقات میں خطے میں امن و ترقی کےلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاقبائلی جرگے امن کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے،افغانستان ،خیبر پختونخوا کے عوام تاریخی، ثقافتی و مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

افغان سفیر نے کہاتجارتی تعلقات کو فروغ ملنا چاہیے، قیام امن کےلئے افغان حکومت ہرقسم کے تعاون کےلئے تیار ہے، خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔