عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کےلئے عمر کی حد مقرر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عراق نے مقدس مقامات کی زیارات کےلئے عمر کی حد مقرر کرتے ہوئے زائرین کےلئے نئی ہدایات جاری کر دیں،حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کےلئے ویزا جاری نہیں کیا جائےگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائےگا۔