ملکی گیس پر کنکشن لگانے کےلئے مستقل پابندی عائد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملکی گیس پر کنکشن لگانے کےلئے مستقل پابندی عائد،پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن ،ناردرن کو ارسال کر دیا ،پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
درآمدی گیس پر کنکشن کےلئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے،سوئی سدرن ،ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کےساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنےوالے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا،ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔



















