تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے قطر و دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا ،نئی اقتصادی حقیقت کےلئے تیار ہونا چاہیے۔
اخبار کو انٹرویومیںنیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاقطر کی قیادت میں اسرائیل کا اقتصادی محاصرہ کیاجارہا ہے، صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے ،تیار ہونا پڑے گا،خود انحصاری یقینی بنانے کےلئے اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ و خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا قطر کئی ملکوں کےساتھ ملکر اسرائیل کا ناطقہ بند کرنے کی کوشش کی قیادت کررہا ہے،قطر ،چین بڑی رقم خرچ کرکے اسرائیلی میڈیا ناکہ بندی کررہے ہیں، آئندہ برسوں میں اپنی صنعتوں خصوصی اسلحہ سازی میں خودانحصاری حاصل کرنا ہوگی اسی طرح ناکہ بندی ختم کی جاسکے گی،قطرکی کوشش ہے جیسے ایران نے ناکہ بندی کی تھی اسی طرح اقدام کرکے اسرائیل کو تباہ کردیا جائے۔
نیتن یاہو نے کہا کوشش کو اب بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اسرائیل کےلئے سب سے بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کوچیلنج درپیش ہے ،ناکہ بندی توڑدیں گے کیونکہ امریکہ اوربہت سے ممالک ساتھ کھڑے ہیں،اسرائیل کو روایتی ،سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے،امریکہ کےساتھ ملکر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا جو بھی موبائل فون کا مالک ہے وہ بنیادی طور پر اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ٹکڑا اٹھائے ہوئے ہے،کچھ ممالک نے ہتھیاروں کے اجزا کی ترسیل روکدی ،صورتحال پر قابو پانے کے اہل ہیں۔
قطر و دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا: نیتن یاہو کا اعتراف



















