ٹرمپ قطر پر حملے سے ناخوش،اسرائیل سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے،امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے ٹرمپ قطر پر حملے سے ناخوش،کئی ممالک بھی سخت ناراض ہیں،معاملے پر نیتن یاہو سے بات ہوگی،اسرائیل سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
مارکو روبیو نے کہا قطر میں ہونےوالی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے، توجہ آگے کیسے بڑھنا پر مرکوز ہے،صدر ٹرمپ چاہتے ہیںحماس کو شکست دی جائے، جنگ کا خاتمہ ہو، تمام 48مغوی افراد کو چاہے زندہ ہوں یا مردہ واپس لایا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا صدرچاہتے ہیں سب کچھ ایک ساتھ ہو، اب سمجھنا ہے گزشتہ ہفتے پیش آنےوالے واقعات نے مقاصد کے حصول پر کیا اثر ڈالا ،حماس کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل کو حماس کےخلاف دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
مارکو روبیو نے کہا غزہ میں انسانی بحران سنگین ،امداد میں شفافیت ناگزیر ہے، غزہ کی بحالی تک شہریوں کو دوسری جگہ منتقل ہونا ہوگا، عرب ممالک شفاف امدادی نظام کےلئے آگے بڑھیں،قطری حکومت کےساتھ کئی امور پر اچھی شراکت داری ہے،امریکہ اسرائیل تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے،معاملہ ختم ہونے پر غزہ کی تعمیرنوہوگی۔



















