سیلاب سے معیشت کو اربوں کا نقصان ،ابتدائی تخمینہ تیار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد ،بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دیں،ملکی معیشت کو اربوں روپے نقصان کا ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا گیا۔
وفاقی حکومت این ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے تفصیلی جائزہ لے رہی ہے،ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اب تک صوبے میں متاثرین کو 9 ارب معاوضہ دے چکی ،مجموعی امداد 12 سے 13 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے، سیلاب کے باعث سرکاری انفرا سٹرکچر کو 35 ارب کا نقصان پہنچا ،نجی شعبے کے نقصانات علاوہ ہیں۔



















