لاہور (کرائم رپورٹر)نولکھا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان آن لائن ٹیچ پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے 26 ہزار روپے نقدی، 6 موبائل فون اور ایک ایل سی ڈی برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ نولکھا نعمان احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں نذیر عرف بلا، سجاد عرف بٹ، یار محمد اور عمران شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او نعمان احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے کے امن و سکون کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کا مقصد عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے بھی ایس ایچ او نعمان احمد کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وہ ایک فرض شناس اور بہادر آفیسر ہیں جو ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نولکھا پولیس کی یہ کارکردگی آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
نولکھا پولیس کا آپریشن، 4 جواری گرفتار، کریک ڈاون جاری ہے :ایس ایچ او



















