حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 16 ستمبر کوسماعت کرےگا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔