امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل گرفتار


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چارلی کرک کے قاتل کو حراست میں لے لیا،قوی یقین ہے یہ وہی ہے، کسی قریبی شخص نے نشاندہی کر دی ۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق حکام تفصیلات جلد جاری کریں گے، ایف بی آئی ،یوٹا پولیس نے مشتبہ شخص کی نئی ویڈیو جاری کردی،ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ شخص امریکی پرچم والی شرٹ کانورس جوتوں میں ملبوس تھا،ویڈیو میں قاتل کو موقع واردات سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔