اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے معاشی اشارئیے مثبت سمت گامزن ،طویل المدتی استحکام کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہامعیشت کے کلیدی اشارے بتدریج درست ،اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہےں،سرکاری اداروں کی اصلاحات و نجکاری پروگرام پر واضح پیشرفت ہو رہی ہے ،شرح مبادلہ ،شرح سود میں تسلسل قائم رکھنا معاشی استحکام کےلئے ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے کہابندرگاہوں ، سڑکوں ، ریل انفرسٹرکچر کی بہتری ترجیح ،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، مثبت معاشی رجحانات جاری رہنے کی توقع ہے،امریکہ کےساتھ ٹیرف مذاکرات برآمدکنندگان کےلئے بڑے مواقع فراہم کریں گے، مہنگائی پر قابو، تیل کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کم ہوا،بزنس کونسل کو ہدف کے مطابق بی ٹو بی روابط بڑھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے،ملاقات میں بزنس کونسل نے حکومتی پالیسیوں کی حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مہنگائی پر قابو،معاشی اشارئیے درست مثبت گامزن ہیں،وزیر خزانہ



















