پاکستان سمیت دنیا بھر کے 88 ممالک سے امریکہ کو ڈاک کی ترسیل بند


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر کے 88 ممالک سے امریکہ کو ڈاک کی ترسیل بند،88 ڈاک آپریٹرز نے خدمات کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کر دیا ،امریکہ جانے والی ڈاک میں 80 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔

امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے ڈاک اور پارسل بھیجنا بند کیا،یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی نے کہاادارہ نئے تکنیکی حل پر کام کر رہا ہے تاکہ امریکہ کو ڈاک کی ترسیل دوبارہ بحال کی جا سکے۔