کئی بار تنقید کے بعد ٹرمپ نے مودی کو دوست قرار دیدیا


واشنگٹن،نئی دہلی :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد مودی کو دوست قرار دےدیا۔

وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت، امریکہ کا خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان پر کہاصدر ٹرمپ کے جذبات ،تعلقات پر مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت ،امریکہ کے درمیان انتہائی مثبت، دیرینہ عالمی سٹریٹجک شراکت داری ہے۔