ویمنز ورلڈکپ، ٹکٹنگ شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
دبئی (ایم این پی)آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔
نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گی، میگا ایونٹ بھارت کے 4 شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا،شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی ، کھیل کے حسین امتزاج سے بھی روشناس کرایا جائےگا، بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل پرفارم کریں گی۔
افتتاحی تقریب کو رنگارنگ اور ثقافتی جھلک سے مزین کرنے کےلئے خصوصی ویژولز اور گراونڈ پر تھیمیٹک سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
بھارت میں لیگ میچز کے ٹکٹ ابتدائی مرحلے میں صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، قیمت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہے،ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔



















