افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکا جائے،کے پی حکومت

پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے انسانی ہمدردی اور خیر سگالی جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری روکنے کامطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا افغانستان تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کےلئے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں،،افغانستان کو بھرپور تعاون و مدد کی ضرورت ہے ، پڑوسی و مسلمان ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہاخیبر پختونخوا حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے افغان سفیر سے ملاقات میں متاثرین کےلئے صحت کی مفت سہولیات سمیت ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا ۔