اسلام آباد (مشرق نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سال کا سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ مدت محدود رہے۔ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم قدم ہے۔
صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی



















