تیانجن (مشرق نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورہ چین کیلئے لاہور سے تیانجن پہنچ گئے،تیانجن پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے پھول پیش کیے، وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کو پیار کیا،شہبازشریف دورے میں 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے،وزیراعظم پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا مو¿قف پیش کریں گے،شہباز شریف خطے میں موجود ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کے نئے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے، وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، شہباز شریف بعد ازاں چین کے دارالحکومت بیجنگ جائیں گے جہاں چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر چینی پیپلز وار آف ریزسسٹنس میں فتح کی 80 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، شہباز شریف چین پاکستان تجارتی تعلقات کے فروغ اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے چین میں منعقدہ دوسری بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔
وزیر اعظم کا چین پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال،اہم ملاقاتیں شیڈول



















