اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش قومی مالیاتی کمیشن کا 11 واں اجلاس ملتوی کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق این ایف سی کا اجلاس آج دن 11 بجے شیڈول تھا لیکن ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیاہے ، اجلاس سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا، وزیر خزانہ اورنگزیب نئے 9 رکنی این ایف سی کے سربراہ ہیں ، قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دےدی گئی،وفاقی وزیر اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا جس میں این ای ایس پاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی،کمیٹی نے جاوید اسلم، ایم علی، پیر سعد احسن الدین، عمر حسن اور شہانہ احمد علی کو بورڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دی، تقرریاں سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز گورننس اینڈ آپریشنز ایکٹ 2023 کے تحت عمل میں لائی گئیں،فیصلہ بورڈ نومینیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، کمیٹی نے زور دیا نامزدگی اور چھان بین کے عمل کو بروقت اور شفاف بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے، اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمل کو مربوط اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے۔
این ایف سی کا 11 واں اجلاس ملتوی، نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری



















