لاہور(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا خبر جھوٹ اور غلط فہمی پر مبنی ہے اور مالیاتی معاملات کی بنیادی سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے افراد ایسی اطلاعات پھیلا رہے ہیں، پنجاب نے سٹیٹ بینک سے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا، رپورٹ میں جس رقم کا ذکر ہے وہ دراصل پنجاب حکومت کی فیڈرل گورنمنٹ کے ٹی بلز میں سرمایہ کاری ہے جس کا مقصد منافع حاصل کرنا ہے، قرض لینا نہیں، پنجاب اس وقت ایک سرپلس صوبہ ہے اور صوبائی حکومت کے اکا¶نٹس میں 1 ٹریلین روپے سے زائد رقم موجود ہے، پنجاب کو کسی سے قرض لینے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی، رپورٹ میں جن اداروں کا ذکر ہے وہ ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ہیں، پنجاب کے زیر انتظام کسی ادارے نے کوئی قرض نہیں لیا، حیرت کی بات ہے خبر لکھنے والے کو بنیادی بات بھی معلوم نہیں تھی کہ 2019 کے بعد سٹیٹ بینک کے تحت کسی بھی حکومت، چاہے وفاقی ہو یا صوبائی، کو براہ راست سٹیٹ بینک سے قرض لینے کی اجازت نہیں،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا جھوٹی اور بے سروپا خبریں پھیلانے والے صحافی کو خبر پر شرمندگی کا اظہار کرنا چاہیے بصورت دیگر حکومت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
اکاونٹس میں 1 ٹریلین سے زائد موجود، پنجاب کو قرض کی ضرورت نہیں:عظمیٰ بخاری



















