پشاور (بیورو رپورٹ) ہنگو حملے میں3اہلکار شہید،17زخمی،اپر دیر:2دہشت گرد جہنم واصل تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے،ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا،دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے، پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے،ڈی پی او ہنگو نے کہا ایف سی قلعے پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کارپولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا،مزید بر آںاپر دیر میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے،سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایک ہفتہ قبل پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے،دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،شہید شہری یار محمدکی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیربالامیں سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کر دی گئی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔
ہنگو حملے میں 3 اہلکار شہید،17زخمی،اپر دیر:2دہشت گرد جہنم واصل



















