میکے (مشرق نیوز) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ میکے میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ (142) اور کپتان مچل مارش (100) نے 250 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔
ون ڈاون پوزیش پر آنے والے کیمرون گرین نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 گیندوں پر 118 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ایلکس کیری 50 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سینوران متھوسامی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ ون ڈے کرکٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ابتدائی تین بلے بازوں نے سنچری اسکور کی ہو۔ جبکہ ون ڈے کی ایک اننگ میں تین سنچریز سکور ہونے کا یہ پانچواں موقع ہے۔
آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ، 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا



















