کراچی،پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ،2افراد جاں بحق،متعدد زخمی
کراچی: (بیورورپورٹ)کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ،2افراد جاں بحق،30سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ساوتھ نے کہا دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،قریبی عمارتوں،دکانوں کو بھی نقصان پہنچا،کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا،دھوئیں کی وجہ سے ریسیکو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا،ہسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ،وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دےدیا،انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا آتش بازی کے گودام میں 50 کلو سے زائد مواد رکھنے کی اجازت نہیں، گودام میں غیر قانونی طور پر کافی زیادہ دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا،گودام قائم کرنے کی اجازت کس نے دی ،تحقیقات ہونی چاہئیں



















