سپریم کورٹ میں عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت موخر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت موخر کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات نہیں دیکھ سکے، بہتر ہوگا کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل سکے،وکیل عمران خان نے وضاحت کی جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں،چیف جسٹس نے کہا دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے اور جس فریق نے بھی کوئی مواد پیش کرنا ہے جمع کرا دے،عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔