واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکہ نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکہ، بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔
یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔ امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکہ نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔
ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاو¿س کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیونکہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔ چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔
مودی سرکار کو ایک اور دھچکا، امریکہ نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردئیے



















