پاک فوج نے باجوڑ ، دیر کو ملانےوالے اہم پل کی تنصیب دوبارہ شروع کردی

باجوڑ:(بیورورپورٹ)پاک فوج نے سیلاب میںبہہ جانے والے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پل کی تنصیب کےلئے کام شروع کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پل کی تعمیر کیلئے کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے ، نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔