اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کامنصوبہ منظور کرلیا
تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کامنصوبہ منظور کرلیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ نے راتوں رات مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان اسرائیلی وزیر کے مطابق اقدام سے فلسطینی ریاست بننے کا خیال دفن کر دیا جائے گا،منصوبے کے تحت مغربی کنارے ،یروشلم کے درمیان 3401 گھر اسرائیلی آباد کاروں کیلئے تعمیر کیے جائیں گے،آباد کاروں کےلئے مکانات کی تعمیر کاجلد بتایا جائے گا،دوسری جانب فلسطینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی آباد کاری کے نئے منصوبے کو قتل عام، بے دخلی و دیگر جرائم میں نیا اضافہ قرار دےدیا۔



















