فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو کالے قوانین سے بچالیا‘ گوہراعجاز

لاہور:(کامرس رپورٹر)سابق نگران وفاقی وزیر گوہراعجاز نے کہا ہے فنانس ایکٹ سیکشن 37اے میں ترمیم ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو کالے قوانین سے بچا لیا۔

ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ٹیکس گزاروں کو بڑی کامیابی ملی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ، فنانس ایکٹ کے سیکشن 37اے میں ترمیم کردی گئی ، کاروباری برادری کی مشاورت کے بغیر کسی تاجر کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔

سابق نگران وزیر نے کہا ایف بی آر کی کمیٹی میں اب فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)دیگر چیمبرز آف کامرس و سٹیک ہولڈرز بھی شامل ہوں گے۔