آمدنی کے مطابق ٹیکس نہ دینے والوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

لاہور:(سپیشل رپورٹر)آمدنی کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے صنعتکاروں ،تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق عالی شان بنگلوں اور بڑی کوٹھیوں میں رہنے والے بہت کم ٹیکس دے رہے ہیں، ایف بی آر لاہور پہلے مرحلے میں ٹیکس کم دینے والے صنعتکاروں ،تاجروں کو نوٹسز جاری کرے گا، ادارہ جواب سے مطمئن نہ ہوا تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،آمدن کے مطابق ٹیکس نہ دینے والوں میں مختلف مارکیٹ کے صدور، چیمبر اور فیڈریشن کے موجودہ اور سابق عہدیدار شامل ہیں، تاجروں کے شاہانہ رہن سہن کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا۔