سرکاری ہسپتالوں میں ویجی لینس سکواڈ قائم، پنجاب کے ہر فرد کی فلاح ترجیح ہے :مریم نواز


لاہور :(اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کےلئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ رپورٹ پر 24گھنٹے میں ایکشن کی ہدایت کر دی۔

3 سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کام شروع کردیں گے،سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ میں ڈاکٹر،فارماسسٹ،بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اکاﺅنٹ آفیسر، ڈیٹا ایکسپرٹ اور دیگر شامل ہوں گے،سی ایم ویجی لینس سکواڈ ،ہسپتالوں میں میڈیسن ،ڈیوٹی روسٹر، کلینکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات ردیگر امور چیک کرے گا۔

، مریم نواز نے سرویلنس ٹیم کےلئے جامع چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرا ہتمام خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری دےدی، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں ضلع، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کے لئے الگ الگ یونٹ قائم ہونگے،ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں سرویلنس روم24/7 کام کرے گا۔

اجلاس میںپنجاب کے ہسپتالوں میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی (Gastrointestinology) سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سروسز ہسپتال میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی سنٹر بنایا جائےگا، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں خصوصی ٹراما سنٹر بنایا جائے گا، گوجرانوالہ کے ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ قائم ہوگا، ملتان کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 آپریشن تھیٹرز کو جدید طبی آلات کے ساتھ فنکشنل کیا جائےگا، بی ایس این ڈگری حاصل کرنے والے نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں بامعاوضہ انٹرن شپ ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں فری میڈیسن اناﺅنسمنٹ مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی اور فری میڈیسن اناﺅنسمنٹ نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا، اجلاس میں پنجاب کے 8ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی، ڈسٹرکٹ ہسپتال کیتھ لیب میں پروسیجر شروع کرنے کےلئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی، مریم نواز نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر مفصل رپورٹ طلب کر لی ۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکرملک احمد خان نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے سدباب کےلئے پیرا کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اور مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو سراہا، وزیراعلیٰ مریم نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیرا جیسے ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا،پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری ترجیح ہے یہی سوچ ہر فیصلے کی بنیاد ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے ہر طبقہ مطمئن نظر آتا ہے۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کی سکلز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی راہ میں انقلابی اقدام کررہی ہے،پنجاب میں فری لانسرز کےلئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن پروگرام شروع کیا، سرکاری سکولوں میں ایڈ ٹیک، میٹرک پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوچکا ، زراعت، ماحولیات سمیت ہر سرکاری محکمے میں انٹرن شپ کا آغاز کیا، زمانہ بدل چکا آج کی دنیا تعلیم کےساتھ ہنر کی بھی طالب ہے،ڈگری نہیں بلکہ ہنر ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے، مہارت صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت ہے، ٹیوٹا پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دور کی ضرورتوں کے مطابق تربیت دے رہا ، مشن ہے ہمارے نوجوان فری لانسنگ سے لےکر انٹرپرینیور شپ تک ہر میدان میں کامیاب ہوں۔