پنجاب، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 شہروں میں نئے واسا قائم

لاہور(قمر عباس) واسا پنجاب اتھارٹی کو فعال بنانے کا حکومتی منصوبہ 13میں سے 10 شہروں میں نئے واساز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، اتھارٹی کا نئے واساز کو اسٹیبلش کرنے کی خاطر حکومت پنجاب سے 30978 ملین کی ڈیمانڈ کی سمری ارسال ،منیجنگ و ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرزکی تنخواہ 8لاکھ، آپریٹر اور سینٹری ورکرز کی تنخواہ ایک لاکھ کی تجویز کی گئی ہے ۔تفصیلات کے پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کی خاطر چند ماہ قبل واسا پنجاب اتھارٹی کا قیام کیا گیا جو کہ ابتدائی طور پر پنجاب میں پہلے سے 5شہروں میں کام کرنے والے واساز جس میں واسا لاہور ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان اور گوجرانوالہ شامل ہیں، اس سے آغاز کیا گیا جبکہ اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کی خاطر 13نئے اضلاع میں واساز کو قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی جس میں ابتدائی طور پر پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب کی جانب سے 18جون 2025کو 10نئے اضلاع میں واساز کے قیام کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بہاولپور ،ڈیرہ غازیخان ،حافظ آباد ،جھنگ ،جہلم ،اوکاڑہ ،رحیم یار خان ،ساہیوال ،سرگودہا اور سیالکوٹ شامل تھے ان کو اسٹیبلش کرنے کی خاطر واسا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے 30978ملین کا تخمینہ دیا گیا ہے جو کہ پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا تھا اس میں واسا بہاولپور کیلئے 4007ملین ڈیرہ غازیخان کیلئے 2521ملین حافظ آباد کیلئے 1760ملین جھنگ کیلئے 2187ملین جہلم کی خاطر 1536ملین اوکاڑہ 2994ملین رحیم یارخان 3206ملین ساہیوال 3247ملین سرگودہا واسا کیلئے 3813ملین جبکہ سیالکوٹ واسا کیلئے 5707ملین کا تخمینہ لگا یا گیا ہے جس میں مشینری کی خریداری اور تنخواہوں کی ادائیگی بجلی کے بلز اور فیول انفراسٹرکچر اور دفاترز کے متفرق اخراجات اورافسران و سٹاف کی تعداد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں متعلقہ واسا کی سالانہ آمدنی اور اخراجات بھی بتائے گئے ہیں۔ سمری میں متعلقہ واسا کے منیجنگ و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ 8لاکھ رروپے ڈائریکٹرز کی تنخواہ 6لاکھ 50ہزار ایکسئینز 4لاکھ 50ایس ڈی اوز 3لاکھ 50ہزار سب انجینئرز کی اور اسسٹنٹ کی 3لاکھ، جونیئر کلرکس کی 1لاکھ 50ہزرا آپریٹرز اور سینٹری ورکرز اور ر سکیورٹی گارڈز کی تنخواہ ایک لاکھ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر تمام نئے بننے والے واساز متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے دفاترز اور مشینری وغیرہ کو استعمال میں لاتے ہوئے کام کا آغاز کریگی جس میں متعلقہ شہری آبادی کو نکاسی اور فراہمی آب کی سہولیات میں مزید بہتری پر کام کریگا۔ سمری میں متعلقہ آبادی کو بلنگ میں شامل کرنے اور ٹیرف پر بھی تجویز دی گئی ہے مزید 3واساز کن شہروں میں قائم کئے جائیں گے، انکا اعلان بھی کیا جائیگا جبکہ 10واساز کے نوٹیفکیشن کے بعد ایم ڈیز اور ڈی ایم ڈیز کے انٹرویو کر لئے گئے ہیں جن کی تعیناتی جلد متوقع ہے۔