لاہور:(خبر نگار)”اب کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے“،صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور برہم ہوگئے ۔
پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،سوال کیاگیا اب کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟ ،علی امین گنڈاپور نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاڈی چوک میں بشریٰ کےساتھ آخر تک رہا،کارکنوں کو بھی اکیلا نہیں چھوڑا، میرے اوپر عوام کو پورا اعتماد ہے اور رہے گا۔
” اب کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟“ گنڈا پو ر سوال پر برہم



















