منامہ: (مشرق نیوز)پاکستان بحرین نے انسداد دہشتگردی و انسانی سمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کرلیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے،ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا،بعد ازاں محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر ”منامہ فورٹ“ کا دورہ کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، منامہ فورٹ میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ،دو طرفہ سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی و عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال ، انسداد دہشتگردی و انسانی سمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
بحرین کے وزیر داخلہ نے سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں جاری تعاون و ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا محسن نقوی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے،پاکستان و بحرین کے درمیان سکیورٹی تعاون ،کوآرڈینیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاانسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
پاکستان بحرین کاانسداد دہشتگردی و انسانی سمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق



















